ہیڈلائنز


پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام عالمی فورمز پربھارتی جارحیت کوبے نقاب کیا  اور وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے خصوصی نمائندے مقرر کئے۔ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ 83 دنوں سے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، چھرے والی بندوقوں کے ذریعے 108 کشمیریوں کی بینائی چھین لی گئی، جامعات کو نشانہ بنا کر متعدد طلبا کو بھی زخمی کیا جاچکا ہے،  زخمی کشمیریوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے حریت رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا اور اب تک 110 افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مزید 7 ہزار سے زائد فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا اور بھارتی قابض فوجیوں کی جارحیت میں کمی کے بجائے بھارتی مظالم مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ  انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ہم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی کشمیر کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے لایا اور اب بھی پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔ سارک کانفرنس میں بھارت کے انکار پر نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے سارک کانفرنس میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ علم میں ہے اور یہ منفی ردعمل انتہائی افسوسناک ہے ماضی میں بھی بھارت سارک کانفرنس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے، بھارت کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں سارک کانفرنس کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ