ہیڈلائنز


نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے، ترجمان تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا  کہ قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی اور نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کی آئین کے حوالے سے بے ادبی انتہا کو پہنچ چکی ہے، پاناما پیپرز پر نواز شریف کو ڈیڑھ ماہ قبل پہلا نوٹس ملا لیکن انہوں نے جواب ہی جمع نہیں کرایا، نواز شریف کے وکلا نے قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں اور وہ سر چھپا کر نکل گئے، وہ کسی فورم پر جواب دینا نہیں چاہتے۔ پاکستان کی سرحد کو خطرہ تھا تو وہ لندن میں شاپنگ کر رہے تھے۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ وہ نواز شریف کو کہتے ہیں کہ سچ پر پردہ نہ ڈالیں، طاقت کے نشے سے باہر آئیں اور عوام کے غصے کا امتحان نہ لیں، یہ قانون کی جنگ نہیں عوام کی جنگ ہے، 30 ستمبر کو عوام کا سیلاب لاہور آرہا ہے اب مہلت ختم ہوگئی، رائیونڈ مارچ ثابت کرے گا قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور نواز شریف رسوا ہوکر عہدے سے نکالے جائیں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ