ہیڈلائنز


الطاف حسین کے معاملے پر حکومت برطانیہ کا جواب حوصلہ افزا ہے، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چودہدری نثار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی کے معاملے پر حکومت برطانیہ کا جواب حوصلہ افزا ہے اور امید ہے کہ اس معاملے پر آئندہ چند دنوں میں مزید پیش رفت ہوگی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد سے برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے سابق رکن نذیراحمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے معاملے پر حکومت برطانیہ کا جواب حوصلہ افزا ہے اور امید ہے کہ اس معاملے پر آئندہ چند دنوں میں مزید پیش رفت ہوگی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بہیمانہ ریاستی جبر کرکے کشمیریوں کی حق خوداردیت کی جدجہد دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی پیدا کرکے عالمی دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے۔ چوہدری نثار کاکہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور نا ہی پاکستان کی کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت سے روکا جاسکتاہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ