ہیڈلائنز


مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنگ کا خطرہ ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Written by | روزنامہ بشارت

برلن / راول پنڈی : آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی را معصوم لوگوں کے خون سے کھیل رہی ہے تو دوسری جانب مسئلہ کشمیر کے حل کے بجائے بھارت دنیا بھر میں غلط فہمیاں پیدا کرکے جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے،مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو جنگ کا خطرہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں، جہاں آرمی چیف امریکی سینٹ کام کے تحت چیف آف اسٹاف کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں پاکستان، افغانستان، قازقستان اور دیگر ممالک کے فوجی سربراہان بھی شریک ہیں۔ کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، ہم دشت گردوں کے مالی معاونین، سہولت کاروں اور ہمدردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے قوم کی مدد سے دہشت گردوں کی سوچ کو شکست دے کر اُن تمام ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم کی مدد سے دہشت گردوں کی سوچ کو شکست دی ہے، دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کیے، دہشت گردی خطرات کیخلاف کوششیں اب بھی جاری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمسایہ ممالک کا تعاون ضروری ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ کے تجربات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر بھارتی پروپگنڈے کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را معصوم لوگوں کے خون سے کھیل رہی ہے، بھارت کشمیر کے تاریخی مسئلے کو حل کرنے سے گریزاں ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے غلط فہمیاں اور جنگی ماحول پیدا ہو رہا ہے، آرمی چیف نے کانفرنس کے موقع پر ایک بار پھر افغانستان سمیت تمام ممالک کو تعاون کی پیشکش کی۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ