ہیڈلائنز


پاک ایران گیس پائپ لائن روٹ کا مفصل سروے اورپختہ نشانات کا کام مکمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  حکومت پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے روٹ کا مفصل سروے اورراستے کے حق پر پختہ نشانوں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے، اراضی کے حصول اور لانگ لیڈ آئٹمز کی خریداری کیلیے قبل از ایوارڈ سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلیے مختلف منصوبوں کی تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر کرنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں گیس کی فروخت اور خریداری کا معاہدہ (جی ایس پی اے )میں ترمیم درکار تھی، پاکستان نے اس کے لیے ایران سے استدعا کی ہے اور ترمیم کی بابت ڈرافٹ پر ایران کی حکومت سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے جس نے اس پر اور جی ایس پی اے میں کچھ دیگر ترامیم پر مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم اس پر ایران کی جانب سے جواب کا انتطار ہے۔

دستاویزات کے مطابق بطور متبادل حکمت عملی کے گیس پائپ لائن پروجیکٹ گوادر نواب شاہ پائپ لائن منصوبے (جی این پی پی) پر تعمیراتی کام چین کے تعاون سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے اس روٹ پر جلد شروع ہونا متوقع ہے جوکہ آئی پی گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے روٹ کا 80فیصد کا احاطہ کرے گا۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 30%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ