ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ایم کیو ایم کے کنونیئر کا نام پھر تبدیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی باضابطہ ویب سائیٹ پر ایم کیو ایم کے کنونیئر کا نام ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کی باضابطہ ویب سائیٹ پر ندیم نصرت کا نام ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے خارج کردیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار کا نام ایک مرتبہ پھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کی حیثیت سے درج کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے اصل لیڈر اور کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار ہیں، نسرین جلیل بھی ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیئر ہیں، ویب سائیٹ پر ندیم نصرت کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا جو ہٹادیا گیا، فاروق ستار کی جگہ ندیم نصرت کا نام کیسے آیا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جمعہ کو ایم کیو ایم کا کنونیئر ندیم نصرت کو ظاہر کیا گیا تھا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 67%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Rain
Wednesday 8°C / 13°C Sunny
Thursday 7°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ