ہیڈلائنز


نواز حکومت کا خاتمہ یقینی ہو گیا

Written by | روزنامہ بشارت

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب لاہور میں 30 ستمبر کو کئے جانے والے رائیونڈ مارچ اور دھرنے کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ پلان اے کے ناکام ہونے یا اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالے جانے کی صورت میں فوری طور پر پلان بی پر عمل کیا جائے گا۔جبکہ عمران خان کی جانب سے شہر کو بند کئے جانے اور دیگر حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لئے فیصل واوڈا کو لاک ڈاؤن سپیشلسٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ جبکہ فیصل واوڈاکی سربراہی میں دو سو نوجوان کارکنان کی فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ شہر بند ہونے کی صورت میں اپنی کارروائی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اس بار حکومت کے خلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پلان اے بی اور سی تیار کر لئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے ہمراہ ، گدھا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر الگ الگ رائیونڈ کی جانب مارچ کریں گے ۔ جبکہ شہر بند ہونے کی صورت میں فیصل واوڈا کو خصوصی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس کے مطابق وہ بطور لاک ڈاؤن سپیشلسٹ اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنے 200 کارکنان کی مدد سے حکومتی گھیرا بندی کو توڑنے کی کارروائی کریں گے اور اس کام میں انہیں صرف 20 منٹ ہی درکار ہوں گے

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ