ہیڈلائنز


جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا اظہار وجوہ کا نوٹس، صدارت سے بھی معطل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی صدر جاوید ہاشمی کو عہدہ صدارت سے معطل کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، نوٹس میں ان سے کہا گیا کہ تسلی بخش جواب نہ دینے تک تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آپ کو معطل کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب جاوید ہاشمی کو اپنی معطلی کے خلاف جواب

دینے کے لئے ۲۹ ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ ان کو کہا گیا کہ آپ پیش ہو کر جواب دیں کہ آخر کیونکر آپ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کی کور کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں کو سر عام بیان کیا اور کیوں نہ آپ کے خلاف اس معاملے پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے ضمن میں کاروائی کی جائے۔ آپ نے پارٹی کی قیادت پر بلا جواز تنقید کی جبکہ آپ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر بھی الزامات لگائے ہیں ، تسلی بخش جواب نہ دینے تک آپ کو برطرف کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔ یاد رہے جاوید ہاشمی گزشتہ کئی ہفتوں سے تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور آزادی مارچ پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔  

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ