ہیڈلائنز


حکومت کا ملازمتوں پر پابندی ختم ، سیلاب متاثرین کے لئے عیدی، بجلی کے اضافی بلوں کی واپسی اور کم از کم تنخواہ پر قانون سازی کرنے کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر کے شفاف طریقے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، عید سے قبل ہی سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو ۲۵۰۰۰ ہزار روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ نقصانات کے ازالے کے لئے سروے کرنے اور اس ماہ بجلی کے اضافی بلوں کی آئندہ ماہ ایڈجسٹمنٹ کے علاوہ کم از کم تنخواہ ۱۲۰۰۰ روپے یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ 

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بتایا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں ۴ اہم فیصلے کئے گئے ہیں، تمام محکموں میں وزیر اعظم کے حکم کے بعد نئی بھرتیوں پر عائد

پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی اور اس دوران میرٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔ شفاف ترین بھرتیوں کے حوالے حکومت پنجاب کے مثالی کردار کو مدنظر رکھا جائے گا اور تمام طبقات کو صرف میرٹ کی بنیاد پر برابری کی سطح پر نوکریاں دی جائیں گی، وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی ان بھرتیوں کی براہ راست نگرانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سیلاب متاثرین کو ۲۵۰۰۰ ہزار روپے فی خاندان عید سے قبل ادا کئے جائیں گے، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر شریک ہو سکیں، اس میں آدھی رقم صوبائی حکومت جبکہ باقی وفاقی حکومت ادا کرے گی،اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے سروے کیا جا رہا ہے، اس نقصان کا بھی مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹس کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر وزیر اعظم نے ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھے، آج اس کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کے پچھلے بلوں اور اس بل میں واضح فرق ہو گا، آئندہ مہینے ایڈجسٹمنٹ کر کے ان کو ان کی رقوم واپس کر دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ تمام ملازمین کی کم از کم تنخواہ ۱۲۰۰۰ کرنے کے فیصلے کو قانونی تحفظ دیا جائے گا اور اس ضمن میں ایسا قانون لایا جا رہا ہے کہ جو اس فیصلے کی پابندی نہیں کرے گا اس کی خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ یہ برداشت نہیں کی جا سکتی، اس لئے اس کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے بھی اس ضمن میں وزیر اعظم کے فیصلے پر مکمل عمل کی یقین دہانی کروائی۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ