ہیڈلائنز


ریحام خان کی تہلکہ خیز انکشاف سے بھر پور کتاب

Written by | روزنامہ بشارت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی سیاسی منظر نامے کو ہلا دینے والی خود نوشت30ستمبر2016ء کو رائیونڈ مارچ سے پہلے بک سٹالز پر آئیگی۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق کتاب کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے تاہم یہ تدوین و تالیف کے مرحلے کے بعد چھپائی کیلئے جاچکی ہے ۔
کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ گزارے ایام پر روشنی ڈالی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کیخلاف کام کرنیوالے کچھ مخصوص مفادات کے حامل گروپ کتاب جلد ازجلد مارکیٹ میں لانے کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں بطور شوہر عمران خان کے رویہ سے متعلق کافی مواد شامل کیا ہے ، ۔ریحام خان 2018ء کے عام انتخابات سے قبل کتاب لانے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن اب 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ سے ڈر کر یہ کتاب مارکیٹ میں پہلے لانے کا سوچا جارہا ہے۔

Sunny

17°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ