ہیڈلائنز


پاکستانی جاسوس کامیابی سے بھارت پہنچ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے والابھارت پاکستان سے جانے والے پرندوں سے بھی خوفزدہ ہوگیا ہے، بھارت کے علاقے ہوشیار پور کے نواحی گاؤں مولٹا کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والا کبوتر پکڑ کر حوالا پولیس کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف جنگ کے لیے بڑا شور کر رہا ہے، لیکن پاکستان سے صرف ایک کبوتر کے جانے سے اتنا پریشان ہوگیا ہے کہ کوئی بھی صاحب عقل سن لے تو ہنسنا شروع کر دے گا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوشیار پور کے نواحی گاؤں مولٹا کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والے کبوتر کر پکڑ لیاہےجس کے پروں پر ار دو میں تحریر درج ہے ۔کبوتر کے پروں کچھ نمبر ز اور اردو میں دنوں کے نام لکھے اور گیارہ ہندسے بھی لکھے ہوئے ہیں۔ جس پر بھارتی شہری نے اس چیز کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر کبوتر کو ’گرفتار ‘کر لیا ہے ۔بھارتی پولیس کا کہناہے کہ شبہ ہے کہ کبوتر پاکستان سے آیاہے اور اس حوالے سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں 

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ