ہیڈلائنز


کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سربراہ پاک فوج

Written by | روزنامہ بشارت

کھاریاں: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کریں گے اور انشاءاللہ کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کا دورہ کیا اور انتہائی جدید سہولیات سے ٓراستہ مرکز کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر قیمت ادا کریں گے، کسی کو ہماری بہادر افواج اور اس کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیئے، ہماری بہادر افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے تاہم عوام اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گردی کا رخ موڑدیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے عزم سے دہشت گردی کو ختم کیا ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 83%
Wind: SE at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ