ہیڈلائنز


روسی فوجی پاکستان پہنچ گئے، مشترکہ جنگی مشقیں کل سے شروع ہوں گی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے کہ اور اس سلسلے میں روسی بری فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔  ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی بری افواج تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا جب کہ اس سلسلے میں روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک روس مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) حصہ لیں گی اور یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام “دورزبہ” رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔

Mostly sunny

20°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 41%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ