ہیڈلائنز


عالمی برادری نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے بے جا استعمال سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو کچلا نہیں جاسکتا اور عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز سے بلند کی جو کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہے جس کے جواب میں بھارت نے وزیراعظم کے بیان پرتنقید کرنے کا انتخاب کیا تاہم کسی قسم کی تنقید تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی، بھارت کی تنقید کا پاکستان جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سات دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ حریت کم نہیں ہوا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا رد عمل بھارتی موقف کو مسترد کرتا ہے جب کہ عالمی برادری نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برہان وانی کےقتل کےخلاف مقبوضہ کشمیرمیں احتجاج شروع ہوا اور پرامن احتجاج کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی، سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو نابینا اور ہزاروں کوشدید زخمی کیا گیا، طاقت کےاستعمال کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ