ہیڈلائنز


رانا ثنا اللہ، زعیم قادری اورعابد شیرعلی کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) رہنماؤں رانا ثنا اللہ، زعیم قادری اورعابد شیر علی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد الحسیب کی جانب سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ، ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری اور وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی کے بیانات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کا حلف لینے والے ارکان اسمبلی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، معاملے کی جانچ پڑتال کرکے حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ زعیم قادری نے جانثار فورس بنا کر ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی جب کہ عابد شیر علی نے کہا کہ رائیونڈ احتجاج ہوا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی سیاست رائیونڈ کے کھیتوں میں دفن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Showers

12°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 71%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Tuesday 6°C / 11°C Scattered showers
Wednesday 5°C / 10°C Partly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Sunny
Friday 6°C / 13°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Monday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ