ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے قائدین کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ بننے کے لئے کارکنان سے ووٹ لینا ہوگا اس لئے سیاسی قائدین کارکنان سے ووٹ لے کر نئی قیادت کے نام دیں۔ الیکشن کمیشن نے جن پارٹی سربراہان کو نوٹسز جاری کئے ہیں ان میں وزیراعظم نواز شریف سمیت عمران خان، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، چوہدری شجاعت حسین، پرویز مشرف، پیر پگارا، محمود خان اچکزئی، آفاق احمد اور دیگر شامل ہیں۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ