ہیڈلائنز


مسئلہ کشمیر ‘پاکستان ‘غزوہ ہنداورحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیشنگوئی

Written by | روزنامہ بشارت

‮ اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اورپاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر عالمی سطح پر حالات تبدیلی کی طرف گامزن ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں برھان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں تیزی آگئی ۔ جس پر پاکستان نے سخت اقدامات کے طورپر عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر کو موثرانداز میں اجاگر کردیا ۔ جس کی پاداش میں بھارتی حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے اورعالمی برادری میں شرمندگی سے بچنے کےلئے اڑی سیکٹر میں اپنے ہی آرمی کیمپ پر حملہ کروادیا اورپاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاکر عالمی برادری کی توجہ مبزول کروانے کی ناکام کوشش کی ۔ یہاں تک کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے بھی گریز کردیا ۔ اورمودی سرکارپاکستان کاسامنا کرنے کے بجائے بھاگ گئی ۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ آنے والے وقت میں کسی جنگی صورتحال کا پیش خیمہ دکھائی دیتا ہے ۔ ا س حوالےسے معروف سکالر اورتجزیہ نگار سید مظفرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ پندرہ سوسال قبل نبی کریم رئوف الرحیم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان عالی شان سامنے آچکا ہے جس میں آپ ؐ نے فرمایا کہ قریب قیامت مسلمانوں اورکفار کے درمیان ایک ایسی جنگ ہوگی جس میں کامیابی مسلمانوں کی ہوگی اوراس میں جو لوگ شریک ہونگے وہ اللہ کے مقبول ترین بندے اورشہید ہونے والے شہداء بدر کا رتبہ پائیں گے اس جنگ کا نام غزوہ ہندہوگا۔ اس موقع پر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یارسول اللہ اگر مجھے یہ موقع نصیب ہوا تو میں اس میں بھرپور شرکت کا خواہشمند ہوں ۔ برصغیر پاک ہند سے قبل ایک ولی کامل گزرے ہیں جن کا نام شاہ نعمت اللہ تھا جو افغانستان کے رہنے والے تھے آپ نے اپنے فارسی کے اشعار میں فرمایا کہ ایک مسلمان ملک اورکفار کے درمیان جنگ ہوگی جس میں مسلمان ملک یعنی پاکستان کو فتح نصیب ہوگی ۔ اوریہ جنگ کشمیر پرہوگی جس میں اتنی تیزی آئے گی کہ دریائے اٹک خون سے بھر جائے گا۔ یہاں تک کہ گدھے کے کان اس میں ڈوب جائیں گے ۔ آپ نےمزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سرحد (موجودہ خیبرپختونخواہ) سے مسلمانوں کی فوج انڈیا کو تہس نہس کرتے ہوئے لال قلعہ تک پہنچے گی جہاں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جائے گااورمسلمانوں کو اس جنگ میں فتح نصیب ہوگی جبکہ کفار کو ہزیمت کا سامناکرنا پڑے گا۔

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ