ہیڈلائنز


امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کرتا ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ خطے میں نیوکلئیرپروگرام پر یکطرفہ پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہے لہذا امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں پریس بریفنگ دی جس میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ نہ تو خطےمیں نیوکلئیرپروگرام پر یکطرفہ پابندی لگائی جا سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان کا ایٹمی پروگرام محدود ہوسکتا ہے لہذا امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے جب کہ دنیا پہلے بھارت کی جوہری سرگرمیوں کو روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے کہا ہے کہ وہ بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ دوسری جانب اعزاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جاپانی ہم منصب نے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کی جب کہ ترک صدر نے ملاقات میں ناکام فوجی بغاوت پرپاکستان کےموقف کوسراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر ترجیح رہاہے اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجا گر کیا گیا ہے۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج ایرانی صدر اورچین کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جب کہ جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعظم پاکستان میں بھارتی مداخلت کابھی ذکرکریں گے۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ