ہیڈلائنز


ترکی کی پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھجوانے کی پیشکش

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم نوازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ترک صدر نے مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھجوانے کی پیش کش کی۔وزیراعظم نوازشریف ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوگان سے ملاقات کی جس میں نوازشریف نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و بربریت سے آگاہ کیا جب کہ ترک صدر طیب اردوگان نے ترکی کی جانب سےبطور چیرمین او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھجوانے کی پیشکش کی۔وزیراعظم نوازشریف اور ترک صدر کے درمیان ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی جس میں طیب اردوگان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن صورتحال کا جائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں ترکی کے تعمیری کردار پر مشکور ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کے لیے اعلیٰ سطح کی تزویراتی کونسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ترک کمپنیوں کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترک تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں، ہم دونوں ملکوں کےدرمیان آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے جس سے دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔

Partly cloudy

23°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 90%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ