ہیڈلائنز


آرمی چیف سےاطالوی وزیردفاع،ترکش فوجی کمانڈرکی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

 آرمی چیف سے اطالوی وزیر دفاع اور کمانڈر ترکش لینڈ فورسز نے ملاقات میں دفاعی تعاون اور خطے کی صورت حال پر بات چیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹلی کی وزیر دفاع سینیٹر رابرٹ پنوٹی اور کمانڈر ترکش لینڈ فورسز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اطالوی وزیر دفاع نے خطے میں سیکیورٹی صورت حال اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اٹلی کی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ