ہیڈلائنز


بھارت الزام لگانے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: سیکٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائےمسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے جب کہ مقبوضہ کشمیرکےمعاملےپرصورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے۔ نیو یارک میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پریس کانفرنس کی جس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا ردعمل سامنے آتا رہے گا جب کہ بھارت کو کشمیری عوام کی آواز سننے کی ضرورت ہے لہذا بھارت پاکستان پر الزام لگانے کے بجائےمسئلہ کشمیر پر توجہ دے، بھارت کےدھمکی آمیزبیانات سےعلاقائی امن کوخطرات لاحق ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے جب کہ امریکا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کے کشمیر پررابطہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے مسلم دنیا کو کشمیر کے ایشو پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جب کہ کشمیری عوام کی آوازبین الاقوامی برادری تک پہنچانا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔ اعزازچودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں جان کیری نےانسداددہشت گردی کےلیےپاکستانی کوششوں کوتسلیم کیا جب کہ وزیراعظم نے جان کیری کو نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےآگاہ کیا بلکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کے مسلے پر بھی بات ہوئی۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات ہوئی جب کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر بات کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کامعاملہ ہرفورم پراٹھائیں گے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی اخلاقی حمایت جاری رکھےگا اور ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ