ہیڈلائنز


پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہونگی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ماسکو میں بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی اور مشقوں سے متعلق بھارتی میڈیا کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی۔ سینئر روسی سفارت کار کا کہنا تھا کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے بھارت کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے، مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کےلیے روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستی 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا، دونوں ملکوں کے درمیان پہلی دفعہ مشترکہ فوجی مشقیں ہو رہی ہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ