ہیڈلائنز


عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو انہیں فوری گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پرتشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایس ایچ اوتھانہ سیکریٹریٹ نے عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش کی۔ ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا کہ وہ عمران خان کے گھرگئے تھے تاہم وہ موجود نہیں تھے۔

عمران خان کی عدم گرفتاری پرعدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم عمران خان جلسے کرتا پھررہا ہےاورآپ کو مل نہیں رہا۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی خود ملزمان کو 11 اکتوبرکوگرفتارکرکے عدالت کے روبروپیش کریں، کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبرکوہوگی

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ