ہیڈلائنز


وزیراعظم کی ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا,خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ان کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی ایک تقریر کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ان کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں اور یہ ساری باتیں وزیر اعظم بھی سمجھتے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ کےذریعہ ممکن نہیں، اس سلسلے میں ہم نے جنگ کرکے بھی دیکھ لی ہے۔ کشمیر کا معاملہ حل کرنا ہے تو ہمیں اپنے سفارتی رابطوں کو فعال اور اقوام عالم کو ہم نوا بنانا ہوگا۔ دفترخارجہ میں کشمیر کے حوالے سے مستقل ونگ بنانا چاہیئے، ہر حکومت اسی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

 

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ