ہیڈلائنز


بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کیں تو نتائج سنبھالنا مشکل ہوجائے گا،امتیاز گل

Written by | روزنامہ بشارت

دفاعی تجزیہ کارامتیازگل نے کہا ہے کہ اگربھارت نےسرجیکل اسٹرائیکس کیں تواس حرکت کا بھرپورجواب دیاجائےگا اورپھرنتائج دونوں ملکوں کےلیےسنبھالنامشکل ہوجائیں گے۔

 

معروف دفاعی تجزیہ کار امتیاز گل کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے تناظر میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس  کی گئیں تو پاک فوج بھی تیار بیٹھی ہے اور بھارت کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مخصوص اہداف کے خلاف فضائی حملہ  آسان کام نہیں اور بھارت کی جانب سے کوئی معمولی سی بھی حرکت ہوئی یا ایک دو گولی بھی چلی تو اس کے سنگین تنائج سامنے آئیں گے اور دونوں ملکوں کے لیئے اسے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر  کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹرمیں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 17 فوجی ہلاک  اور 20زخمی  ہوگئے تھے  جس کے بعد ہمیشہ کی طرح بھارت کی جانب سے بغیرثبوتوں کے پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کردی گئی ہے

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ