ہیڈلائنز


پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: وزیراعظم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے اور بھارت کو کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات میں زیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آرہا ہے جب کہ دنیا پاکستان کو معاشی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط ملک سمجھتی ہے، جس کے باعث آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان  سے کہیں بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ ہورہاہے، ہماری توجہ ملک سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے پر مرکوز ہے جب کہ راہداری منصوبے سے خطے کی تقدیر بدلے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی ہرسطح پرحمایت جاری رکھیں گے، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے اور بھارت کو کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہوگا لہذا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ، مقبوضہ کشمیر میں نسلیں جدوجہد آزادی کو آگے لے کر چل رہی ہیں اور کشمیری نوجوانوں نے جدوجہدآزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: SE at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ