ہیڈلائنز


پی آئی اے کا انوکھا تماشہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  بے نظیر بھٹو ائرپورٹ پر پی آئی اے اور ایک نجی ائرلائن کی پروازیں وقت سے پہلے منزل کی طرف روانہ ، درجنوں مسافر رہ گئے ، مسافروں کا ائرلائن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر بلیو کی اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے منزل کی طرف اڑان بھر گئی ۔ پرواز نے ساڑھے دس بجے کراچی جانا تھا مگر نو بجے ہی چلی گئی ، پرواز جلد جانے سے درجنوں مسافر جہاز میں سوار ہونے سے رہ گئے ۔ مسافروں نے پرواز جلد بھجوانے پر ائیرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ایک مسافر بلقیس طاہرہ کا کہنا تھا کہ پرواز نے ساڑھے دس بجے کراچی جانا تھا ، ڈیڑھ گھنٹہ پہلے کراچی روانہ کر دی گئی ، ایئر لائن انتظامیہ نے جہازکے وقت سے پہلے روانہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی ، دوسری طرف پی آئی اے کی اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز پی کے 451 بھی اپنے مسافروں کو چھوڑ گئی جس پر مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف ایئر پورٹ لاؤنج میں احتجاج کیا

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ