ہیڈلائنز


کراچی کے واقعات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت دو طرفہ بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کریں۔کراچی کے حالات اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جان کربی کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر تشدد کے واقعات میں  متحدہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور ایم کیو ایم کے دفاتر کو بھی غیر قانونی سمجھ کر گرایا جا رہا ہے۔ متحدہ رہنماؤں کی امریکی محکمہ خارجہ سے رابطوں کا علم نہیں ہے اور ایسے واقعات میں ہم حکومت پاکستان سے رابطے میں ہوتے ہیں تاہم کراچی کے حالات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے صحافی کو مشورہ بھی دیا کہ مزید معلومات کے لئے حکومت پاکستان سے رابطہ کریں۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: NW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ