ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف آج آزاد کشمیر میں کشمیریوں کو اعتماد میں لیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے روانگی سے پہلے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف آج آزاد کشمیر میں کشمیریوں کو اعتماد میں لیں گے۔ آج ہونے والا نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے روانگی سے پہلے وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر جا رہے ہیں۔ جہاں وہ کشمیریوں کو اپنے خطاب سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف مظفر آباد میں صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے میں کشمیری قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جہاں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور گزشتہ 70 روز سے وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور ان سے تجاویز کا تبادلہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق نواز شریف ہفتہ 17 ستمبر کی صبح نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر بروز بدھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے آج ہونے والا نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اب یہ اجلاس وزیر اعظم کی امریکا سے واپسی پر ہوگا۔

Mostly clear

25°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ