ہیڈلائنز


وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات؛ دورہ امریکا سے متعلق اہم امور پر مشاورت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورت حال سمیت وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی داخلی و خارجی صورت پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ