ہیڈلائنز


ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انھیں ملک بھر میں جاری ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ چیرمین واپڈا نے وزیراعظم کو بتایا کہ جاری ہائیڈروپاور پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کر لئے جائیں گے، نئے میگا پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ، زرعی اور صنعتی شعبے کو زندگی ملے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پن بجلی کے بڑے منصوبوں سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا کو ملک بھر میں جاری پن بجلی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے اس لئے ملک بھر میں پانی کے ذخائر تعمیر کئے جائیں، ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور آبی ذخائر کی تعمیر سے سیلاب کے خطرات بھی کم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے، گھریلو صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی چاہتے ہیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny
Wednesday 23°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ