ہیڈلائنز


موجودہ حکومت نےسوا3سالوں میں کتنی دولت بھارت منتقل کی؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد :  موجودہ نوازحکومت کے دور میں بھارت کو پاکستان سے تقریباً15ارب ڈالر یعنی 1500ارب سے زائد ترسیلات زر بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں کیا گیا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے 2015-16ء کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ 2014-15ء کی ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت کو سب سے زیادہ ترسیلات زر بھجوانے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر تھا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات، امریکہ ، سعودی عرب اور کویت بالترتیب پہلے دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھے ۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سال2014-15ء میں پاکستان سے بھارت جو 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم بھجوائی گئی جبکہ 2015-16ء میں 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کی خطیرر قم بھارت منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ورلڈ بنک کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 2 ارب ڈالر سے بھی کم ہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کی سابقہ دور حکومت کے سال 2010 سے 2013 ء کے دوران ترسیلاتِ زر کی مد میں پاکستان کی طرف سے سالانہ صرف دس لاکھ ڈالر رقم بھارت بھیجی گئی۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کو ترسیلاتِ زر بھیجنے والے ممالک کی رقوم میں نارمل روٹین کا اضافہ ہواہے جبکہ پاکستان کی طرف سے 2013 کے بعد ترسیلاتِ زر میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق 4 ارب 70 کروڑ ڈالر وہ ہیں جو قانونی طریقے سے پاکستان سے بھارت گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہنڈی کے ذریعے بھی کثیر رقم انڈیا منتقلی کا خدشہ ہے۔ جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے کیونکہ یہ رقم بینکنگ چینل کے بجائے دیگر غیر قانونی ذرائع سے بھجوائی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق 2014 میں کوئی بھی ترسیلات زر پاکستان سے بھارت نہیں بھجوائی گئی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ بائیلیٹرل ریمیٹنس میٹرکس 2014‘ ورژن اپریل 2015 ء کے مطابق بھارت کو 2014 میں دنیا بھر سے 70 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں جس میں چار ارب 69 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے زائد کی ترسیلات پاکستان سے بھجوائی گئیں جبکہ اس سے قبل بھارت کو بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا حجم دس لاکھ ڈالر سالانہ سے کم تھا

Cloudy

8°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 75%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ