ہیڈلائنز


پاکستان سے ہجرت کر کے دوسرے ممالک میں جانے والے افراد میں بچوں کی تعداد کتنی ہے

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد:  یونائیٹڈ نیشن چلڈرنز فنڈ (یونیسیف) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی مہاجرین کی 58 فیصد تعداد بچوں پر مشتمل ہے اور یہ تعداد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس تقریباً 3 لاکھ پاکستانیوں نے دیگر ممالک میں ہجرت کی اور ان میں 58 فیصد تعداد بچوں کی تھی۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام اور داخلی تنازعات کی وجہ سے لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے تاہم دیگر ممالک سے 16 لاکھ مہاجرین نے پاکستان کا بھی رخ کیا۔جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ براعظم کے اندر ہی ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ایشیائی باشندے اپنے پیدائشی ملک کے بجائے کسی دوسرے ملک میں مقیم ہیں اور مہاجرین کا زیادہ بہاؤ جنوبی ایشیا سے مغربی ایشیا کی جانب دیکھنے میں آیا
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ