ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن آف پاکستان نےپی پی232سےمتعلق بڑافیصلہ کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 سےمحمد یوسف کسیلہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 232 سے محمد یوسف کسیلہ نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے تناظر میں ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یادرہے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی حلقہ پی پی 232 کی پی ٹی آئی امیدوار عائشہ جٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار یوسف کیسیلہ نے دھاندلی سے انکا مینیڈیٹ چرایا ہے۔ انہوں نے دھاندلی کی ویڈیو پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ حلقے کے نتائج روک لئے جائیں۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے اگر انصاف نہ ملا تو ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا ۔ اس موقع پر عائشہ جٹ نے الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر پر بھی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن معاملہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ