ہیڈلائنز


اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والے مسافرسے کروڑوں روپے مالیت کی سوا کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کر کے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دمام جانے والے مسافر محمد مقبول سے سوا کلو ہیروئن برآمد کر لی جب کہ  گرفتار ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہیروئن ہینڈ بیگ میں چھپا رکھی تھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے، ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ