ہیڈلائنز


وفاقی کابینہ نے 18 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور معاوضہ جات سمیت 18 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کابینہ نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی کے حصول اور معاوضہ جات کی منظوری دے دی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیر سے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ سیلاب کے خطرات میں بھی کمی آئے گی جب کہ حکومت توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے لیےمختصر، درمیانے اور طویل مدتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے جب کہ حکومت داسو ڈیم کے لئے عالمی بینک سے فنانسنگ کا انتظام کر رہی ہے. وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک انڈونیشیا دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری اور بیلارس کے ساتھ کسٹم ٹریڈ ڈیٹا کے تبادلے کے لیے بات چیت کی منظوری دے دی گئی جب کہ کابینہ نے ای سی سی کے 4 سال میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری بھی دیدی ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک اور اردن کے مرکزی بینک میں ماہرین کے تبادلوں کے سمجھوتے کی منظوری سمیت نجکاری کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے سارک معاہدے پر دستخط کی منظوری سمیت کابینہ نے الیکٹرانک جرائم کی تحقیقات کا اختیار ایف آئی اے کو دےدیا ہے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ