ہیڈلائنز


اسپیکر کے جانبدارانہ رویئے پر اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے رویے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہرا معیار اختیار کیا جس پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔ انہو ں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر قومی اسمبلی کے جانبدارانہ رویے پر احتجاجاً قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کر دیا تھا جب کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے حوالے سے دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا تھا۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ