ہیڈلائنز


سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا نے ایاز صادق کو کھری کھری سنادیں

Written by | روزنامہ بشارت
 پیپلز پارٹی کے دور میں ملک کی پہلی خاتون اسپیکر رہنے والی فہمیدہ مرزا نے بھی اسپیکر کو ’غیر جانبدار‘ رہنے کا مشورہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو اجلاس کے دوسرے روز بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیتا ہے تو یہ بہتر ہوتا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دے اور اس سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایوان کو غیر جانب دار طریقے سے چلائے گا۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ یہ حکومت کا استحقاق ہے کہ وہ جو معاملہ چاہے ایوان میں لے آئے لیکن اپوزیشن کو کم سے کم اس پر تنقید کا حق تو دیا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایوان کو کیسے چلایا یہ مجھے یاد دلانے کی ضرورت نہیں، مجھے اس بات کی فکر نہیں تھی کہ آیا پارٹی قیادت مجھ سے خوش ہے یا نہیں، مجھے کابینہ میں موجود اپنے ساتھیوں کی تنقید سے بھی فرق نہیں پڑتا تھا جو یہ کہتے تھے کہ میں اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کیلئے زیادہ وقت دیتی ہوں۔ایوان کو ایک فارمولے کے تحت چلایا ، وہ فارمولا یہ ہے کہ اکثریت کو بھی بات کرنے دی جائے اور اقلیت کو بھی اورانہوں نے دعویٰ کیا کہ بحیثیت اسپیکر انہوں نے شخصیات کے بجائے ادارے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی تھی
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ