ہیڈلائنز


پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں اور آپریشن تیز کرنا ہونگے، امریکا

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں اور اسلام آباد پر کسی قسم کی پابندیاں زیر غور نہیں ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بعض کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنا ہوں گی اور شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے لئے آپریشن تیز کرنا ہوگا۔مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر کسی قسم کی پابندیوں سے متعلق غور نہیں کیا جا رہا بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کو پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنانے والے جنگجوؤں سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہو گا۔

Cloudy

10°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 44%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 14°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 17°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 15°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ