ہیڈلائنز


نیب قانون پر نظرثانی، خورشید شاہ نے پالیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام اسپیکر کو بھجوا دیئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے 6 نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بجھوا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے 6 نام اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھجوا دیئے ہیں۔خورشید شاہ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو جو نام بھجوائے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، نوید قمر، نفیسہ شاہ، ایس اقبال قادری، طارق اللہ اور آفتاب شیرپاؤ کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نیب قانون پر نظر ثانی کے لئے 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 8 حکومتی اور 7 سینیٹرز بھی شامل ہوں گے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ