ہیڈلائنز


74 روپے لیٹرفروخت ہونے والے ڈیزل کی اصل قیمت کیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کون سی جمہوریت اور کون سا آئین، ملک میں بادشاہت ہے جہاں غریب کی کہانی کوئی نہیں بتاتا اور حکومت کوصرف ووٹ لیتے ہوئے عوامی ایشو یاد ہوتے ہیں۔ ۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیٹرولیم مصنوعات پر اتنا سیلز ٹیکس نہیں لگا جتنا موجودہ حکومت نے عائد کر رکھا ہے۔ اپنے ریونیو کو بڑھانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے، بین الاقوامی ریلیف عوام کاحق بنتا ہے لیکن اسے اپنے خزانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ڈیزل کی اصل قیمت 36 روپے ہے لیکن اسے 74 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔ ہماری حکومت میں اسی ٹیکس کو گزشتہ قائد حزب اختلاف جگا ٹیکس کہتے تھے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے 10 لاکھ ڈالرعوام کی جیب سے نکال لئے اور آمدنی بڑھانے کی حکومت نے ناکام کوشش کی، اگر عوام کو 4 روپے فی لیٹر کا ریلیف دیتے دیتے تو اچھا ہوتا، غریب کا پیٹ چاک کرکےاپنے اہداف پورے نہ کریں، لاہور میں جیل روڈ تو خوبصورت بنائی گئی لیکن جناح اسپتال میں ضروری آلات تک نہیں، جناح اسپتال کے باہر لوگ زمین پر سو رہے ہیں، حکومت غریبوں کی بے بسی پر اورنج ٹرین چلا رہی ہے

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ