ہیڈلائنز


ملکی دفاع اور مسلح افواج مستقبل کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے كہا ہے كہ ملك كا دفاع اور مسلح افواج مستقبل كے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور پاكستان جدید جنگی ہتھیاروں میں ہم خود انحصاری كی منزل بھی حاصل كرچكا ہے۔ یوم دفاع كے موقع پر وزیراعظم نے قوم كے نام جاری كردہ اپنے پیغام میں كہا كہ 6 ستمبر پاكستان كی تاریخ میں ایك روشن اور ولولہ انگیز دن كے طور پر ہمیشہ یاد ركھا جائے گا، اس روز ہماری بہادر مسلح افواج نے قوم كے شانہ بشانہ جارح دشمن كے عزائم كو خاك میں ملا كر یہ پیغام دیا تھا كہ وہ اپنی آزادی كی حفاظت كرنا جانتی ہیں، یقیناً ہماری افواج كے افسروں اور جوانوں كی قربانیوں نے ہماری آزادی كو دوام بخشا ہے جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش كرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج كی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرأت و بہادری اور جدت كے سفر پر فخر ہے، دنیا كے تیزی سے بدلتے حالات، اندرونی و بیرونی سازشیں اور سب سے بڑھ كر دہشت گردی، ایسے چیلنجز ہم سے اپنی صفوں میں اتحاد، ایمان اور یقین كو قائم ركھنے كے ساتھ ساتھ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے كا تقاضا كرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہمیں فخر ہے كہ ہم نے اس ضمن میں كسی قسم كی كوتاہی كا مظاہرہ نہیں كیا، ہمارا دفاع اور مسلح افواج مستقبل كے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں، جدید جنگی ہتھیاروں میں ہم خود انحصاری كی منزل بھی حاصل كرچكے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حتف میزائل سیریز، الخالد و الضرار ٹینك، جے ایف 17 تھنڈر طیارے، آگسٹا آبدوزیں اور سب سے بڑھ كر ہماری ایٹمی صلاحیت ہمارے مضبوط دفاع كی نا قابل فراموش علامات ہیں اس طرح مضبوط دفاع كے ذریعے ہم نے جنوبی ایشیا میں طاقت كے توازن كو بر قرارركھ كر دراصل خطے كے امن كو دوام بخشا ہے، ہم اسلحے كی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے تاہم اس توازن كو برقرار ركھنے كے لیے كوشاں رہیں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیت دراصل قوم كی جرأت ،استقامت اور عزم كا اظہار بھی كرتی ہے كہ وہ مشكل حالات كا سامنا كرنے كی بھر پور صلاحت ركھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب بھی دراصل اسی عزم كا تسلسل ہے جس میں سیاسی قیادت كی یكسوئی،عوام كے عزم ،افواج پاكستان اور سیكیورٹی كے دوسرے اداروں كی بے مثال قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں كی بدولت دہشت گردوں كی كمر توڑ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج كے تاریخی موقع پر میں مقبوضہ كشمیر میں ہونے والی بھارتی بربریت كی بھی مذمت كرتا ہوں، كشمیر كے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے، اس مسئلے كا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ كی قراردادوں اور كشمیریوں كی امنگوں كے مطابق ہو گا، جبرو استبداد سے كشمیری عوام كی آواز كو دبایا جاسكتا ہے نہ ہی انہیں حق خود ارادیت سے محروم كیا جا سكتا ہے، پاكستان كشمیری عوام كی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری ركھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم شہدائے وطن اور غازیوں كو ان كی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش كرتے ہوئے اس عزم كا اعادہ كرتے ہیں كہ پاكستان كی سالمیت ،وقار اور بقا كی خاطر ہم كسی بھی قربانی سے دریغ نہیں كریں گے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ