ہیڈلائنز


پاک فضائیہ کا ہرجوان ملک کے لئے جان قربان کرنے کو بے تاب ہے، سربراہ پاک فضائیہ

Written by | روزنامہ بشارت

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فوج ہے اور اس کا ہر افسراورجوان پاکستان کے تحفظ کیلئے قربان ہونے کوبے تاب ہے۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فوج ہے، دنیا کی بہترین فضائی فوج کی کمان کرنے پربجا طورپرفخر ہے جب کہ پاک فضائیہ ملکی فضائی حدود کے دفاع میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی۔

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ 1965  سمیت تمام جنگوں کے شہداء نے جان نچھاورکرکے پاکستان کو مضبوط بنا دیا اور آج بھی پاک فضائیہ کا ہرافسراورجوان پاکستان کے تحفظ کے لئے قربان ہونے کو بے تاب ہے۔

 

 
 
Sunny

12°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 44%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ