ہیڈلائنز


اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی آفس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سےمتعلق دائر ریفرنس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنسمیں ثبوت ناکافی ہیں اس لئے یہ قابل سماعت نہیں۔

دوسری جانب اسسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمینعمران خان کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے وزیراعظم نواز شریف کےخلاف دائر ریفرنس سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس 30 روز کے اندر کسی بھی ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور یا مسترد کرنے کاآئینی اختیار ہوتا ہے، اگر اسپیکر 30 روز کے اندر کسی ریفرنس کو منظور یا مسترد نہیں کرتا تو پھر وہ آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جاتا ہے۔

Mostly cloudy

27°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 83%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ