ہیڈلائنز


مریم نواز شریف کی شامت آگئی

Written by | روزنامہ بشارت
پاناما لیکس کے بعد اب تک کا سب سے بڑا ایکشن لے لیا گیا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی کوششیں رنگ لے آئیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مریم نواز اور حسین نواز سمیت سینکڑوں افراد کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مریم نواز حسن نواز اور حسین نواز سمیت 350 افراد کو نوٹس جاری کردیے ہیں کہ وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر میں آکر پیش کریں تاکہ ان کی انکوائری کی جا سکے۔ یاد رہے کہ پاناما لیکس میں انکشاف ہوا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے بیشتر افراد کی آف شور کمپنیاں ہیں ۔ جو کہ مبینہ طور پر لوٹ مار اور کرپشن کرکے قائم کی گئی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عمران خان نے آج ہی اپنے خطاب میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں تم ہر ماہ کتنی رقم دبئی بھجواتے ہو ۔ اگرچہ بعد میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے ایف بی آر کے آج اٹھائے گئے اقدام کو سراہا اور کہا ہے کہ امیدہے ایف بی آر میرٹ پر اس معاملہ و کو دیکھے گا اور اسےمنطقی انجام تک پہنچائے گا اور یہی ہماری تحریک کا اصل مقصد ہے
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ