ہیڈلائنز


ریلی روکنے کیلئے راستے بند کرنے والی نواز حکومت بزدل اور نااہل ہے، شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کا راستہ روکنے کے لئے لال حویلی کی جانب جانے والے تمام راستے کینٹینرز لگا کر سیل کرکے اپنی نااہلی اور بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔   راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص ریلی کے لئے رحمان آباد مری روڈ پر اسٹیج لگا دیا گیا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید شرکا سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد سے لیاقت باغ تک تمام داخلی راستوں کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کی جانب جانے والے تمام راستے بھی سیل کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت  چاہتی ہے کہ راولپنڈی میں آگ لگ جائے لیکن ہمارے کارکن پرعزم ہیں اور ہرحال میں لیاقت باغ پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نااہل اور بزدل ہے کینٹینرز لگا کر راستے بند کرنا حکومت کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت راستے بند کرے ہم بتائیں گے کہ کینٹینرز کیسے ہٹائے جاتے ہیں اور راستے کیسے کھولے جاتے ہیں۔
Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 71%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ