ہیڈلائنز


انٹرپول سے براہمداغ کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے سوئٹزرلینڈ میں خود ساختہ جلاوطنی اختیارکیے ہوئے بلوچ علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کاعمل تیز کر دیا ہے۔ بلوچستان پولیس نے انٹرپول کودرخواست دینے کیلیے ضروری شرائط پوری کرنے اوربراہمداغ کی شناختی دستاویزات کے حصول کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے رابطہ کیاہے۔ مطلوبہ دستاویزات کے حصول کے بعدانٹرپول کے حکام سے براہمداغ کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلیے باضابطہ درخواست کی جائیگی۔بلوچستان پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ 33 سالہ براہمداغ بگٹی کالعدم بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قریبی حلقوں میں انہیںصاحب کے نام سے جاناجاتا ہے۔نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ کی 2 بیویاں اور4 بچے ہیں، وہ 2010 میں براستہ افغانستان سوئٹرز لینڈگئے تھے۔ ایف آئی اے کے سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر بتایاکہ حال ہی میں پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے فوری پر براہمداغ کے ریڈ وارنٹ حاصل کرنیکا فیصلہ کیاگیا۔انھوں نے کہاکہ دستاویزات مکمل کرنے کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر انٹرپول کو درخواست دیدی جائیگی۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ