ہیڈلائنز


جنرل راحیل شریف توسیع قبول کر لیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: معروف ماہر علم نجوم و عالمی شہرت یافتہ پیشین گو پیر پنجر نے بڑی پیشین گوئی کر دی۔ پیر پنجر نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف حکومت سے توسیع قبول کر لیں گے اورآنے والے سال میں فیلڈ مارشل بھی بن جائیں گے۔ پیر پنجر نے کہا کہ ملک میں جلد آرٹیکل 62,63 کا دور دورہ شروع ہونے والا ہے جس میں پاک فوج اور عدلیہ تھرڈ ایمپائر کا اہم کردار ادا کریں گے۔مقامی روزنامہ اخبار کے مطابق پیر پنجر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم الطاف حسین کے بعد سندھ کی گورنرشپ سے بھی ہاتھ دھو لے گی۔ پیر پنجر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں موجود رائٹ اور لیفٹ ہینڈ والے کہیں نہیں جائیں گے جبکہ دوسرے چلے جائیں گے۔ پیر پنجر نے کہا کہ اس سال قربانی عوام کی نہیں حکمرانوں کی ہوگی ، حالات مزیدخراب ہوتے چلے جائیں گے اور انہیں سدھارنے کیلئے ایک سیانا میدان میں آئے گااور وہ سیانا ’’ایک‘‘ نہیں بلکہ ’’دو‘‘ ہوں گے۔ پیر پنجر نے پیش گوئی کر تے ہوئے کہا کہ اور کچھ تو نہیں ہوگا البتہ کھایا پیا اگلوایا جائے گا۔ یہ وہ باتیں ہیں جو عام آدمی نہیں سمجھ سکتے بلکہ عقل والوں کو سمجھ آتی ہیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ