ہیڈلائنز


اس بندے سے میں راضی نہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ موجودہ حالات میں کسی فعال اور اینر جیٹک شخص کو وزیر اطلاعات بنایا جائے جو حکومت کا دفاع کر سکے۔ اس سلسلے میں مریم نوازکی کوشش ہے کہ اس وقت دانیال عزیز کو وزیر اطلاعات بنایا جائے۔ جو کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کا مختلف چینلز پر دفاع کرتے نظر آئے ہیں۔ لیکن دوسری طرف پرویز رشید کی نواز شریف عزت کرتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ پرویز رشید کو ہٹایا جائے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت حکومت کے تمام میڈیا کے معاملات مریم نواز اور ان کی ٹیم چلا رہی ہیں۔ حتی کہ کبھی کبھی پرویز رشید کو بتائے بغیران کی طرف سے میڈیا چینلز کو ٹکر بھی جاری کر دیے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ حکومتی اشتہارات کے متعلق تمام فیصلے مریم نواز اور ان کی ٹیم کرتی ہے اور اس فیصلہ سازی میں بھی وزارت اطلاعات کا عمل دخل نہ ہونے کے برابر ہے


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

30°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NE at 11.27 km/h
Monday 25°C / 32°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ