ہیڈلائنز


نہ قائد اعظمؒ نہ علامہ اقبالؒ نہ ہی فاطمہ جناحؒ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 10 روپے کے سکے کی مظوری دئے جانے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں 10 روپے کے سکے کے ڈیزائن اور 5 روپے کے سکے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ تاہم 10 روپے ک سکے کے اجرا سے متعلق یہ خبریں کوئی نئی نہیں ہیں۔
ماضی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ان کے لیے ایک یادگار کے طور پر دس روپے کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جبکہ 2008ء میں اسٹیٹ بنک کی جانب سے تین لاکھ ایسے سکے جاری بھی کیے گئے جن پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی بنائی گئی جس کے ساتھ اُردو زبان میں ”دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید“ تحریر کیا گیاتھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کاغذی روپے آسانی سے محفوظ کیے جا سکتے ہیں اور یہ کہ دس روپے کا سکہ جاری کرنے سے کرنسی کی قدر میں کمی آئے گی۔ دس روپے کے سکے کے حتمی ڈیزائن کا سامنے آنا ابھی بھی باقی ہے جبکہ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دس روہے کے کاغذی نوٹ کے مقابلے میں دس روپے کے سکے کا دور زیادہ ہو گا۔

Partly cloudy

21°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 31%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 17°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ